بحری اصلاحات کے مثبت ثمرات،کراچی اور پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ میں بڑی بہتری

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری امور کی مؤثر اصلاحات کے مثبت ثمرات کے سبب میری ٹائم سیکٹر میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

وزیراعظم ٹاسک فورس کی اصلاحات کی بدولت کراچی پورٹ کی عالمی رینکنگ ایک سال میں 99 سے 69ویں پوزیشن پر پہنچ گئی جبکہ پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ میں بھی نمایاں بہتری سے بندرگاہ 74 سے 56ویں پوزیشن پر آ گئی۔

کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم سالانہ 100 ملین ٹن سے زائد کارگو ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایک سال کے دوران کراچی پورٹ کی عالمی رینکنگ میں 30 جبکہ پورٹ قاسم کی رینکنگ میں 18 درجے بہتری آئی۔

گڈز ڈیکلریشن ریونیو میں 16 فیصد اور انکم ٹیکس وصولیوں میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ میری ٹائم اصلاحات کے مثبت نتائج کی بدولت الیکٹرانک قانونی محصولات میں 105 فیصد نمایاں اضافہ ہوا۔

جدید بندرگاہی سہولیات اور بہتر نظام پاکستان کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ مرکز کے طور پر مستحکم کر رہے ہیں، جہاز سازی کے خام مال اور جہازوں کی خریداری پر سیلز ٹیکس کے خاتمے سے مقامی شپ بلڈنگ کو فروغ ملے گا۔

نئے پورٹس، تیز کسٹمز، یکساں پورٹ ٹیرف اور بہتر لاجسٹکس سے مقامی جہاز سازی کو فروغ مل رہا ہے۔

Check Also

وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر دیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *