کراچی: پولیس مقابلوں میں4 زخمیوں سمیت 7ڈاکو گرفتار

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گڈاپ سٹی پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایم نائن موٹروے کے قریب کریم ٹاؤن اسکیم 33 میں مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت 29 سالہ جاوید ولد لیاقت اور محمد الطاف ولد عطا محمد کے نام سے ہوئی، ملزمان سے ایک پستول بمع گولیاں، موبائل فونز، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صبا سینما سیکٹر 6 بی کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو چھیپا ایمبولینس کے ذیعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، ملزم کی شناخت نیاز اختر ولد جاوید اختر کے نام سے کی گئی، ملزم کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول بمع گولیاں، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی۔

سکھن پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بھینس کالونی روڈ نمبر 8 سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جس کی شناخت حبیب الرحمان کے نام سے کی گئی جبکہ دیگر دو گرفتار ملزمان نے اپنے نام عدنان ار دانیال بتائے، گرفتار ملزمان سے دو پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔

شریف آباد پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت عبدالرافع ولد عبدالرشید کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمع گولیاں، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔

Check Also

کرم میں کارروائی، افغان خارجی عبید اللہ سعد سمیت4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، سرکاری ٹی وی

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کارروائی کے دوران افغان خارجی عبید اللہ سعد سمیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *