ماہ نور صفدر نے اپنے آئیوری لباس کے ساتھ ڈائمنڈ جیولری کا انتخاب کیا، جس نے ان کے مجموعی نکاح لُک کو مزید نمایاں کیا۔
رپورٹس کے مطابق ماہ نور صفدر نے اپنے نکاح پر معروف جیولری برانڈ ’مواود‘ کا تقریباً 15 ملین ڈالر (4.2 ارب پاکستانی روپے) مالیت کا نیکلس پہنا، جس میں 62.34 قیراط کا فینسی انٹینس ییلو ڈائمنڈ نصب ہے اور اس کے گرد سفید ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ تاریخیکتابیں دریافت کریں
ذرائع کے مطابق مکمل جیولری سیٹ میں نیکلس، بریسلٹ، انگوٹھی اور ڈراپ ایئررنگز شامل ہیں، جن کی مجموعی تخمینی مالیت 42 ملین ڈالر (تقریباً 11.8 ارب پاکستانی روپے) ہے۔
واضح رہے کہ ماہ نور صفدر کا نکاح صنعتکار جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے ہوا جنہوں نے ایس او اے ایس یونیورسٹی آف لندن سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، اسی یونیورسٹی سے ماہ نور صفدر نے بھی حال ہی میں گریجویشن مکمل کی ہے۔
THE PUBLIC POST