ایشین گیمز:بھارتی خاتون جمناسٹ کو مرد کوچ کیساتھ ایک ہی کمرہ دے دیا گیا

جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 کے دوران بھارتی جمناسٹ پرناتی نائیک اور ان کے کوچ اشوک مشرا کو رہائش کے حوالے سے غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی دستے کے ارکان کے لیے مختص کروز شپ پر پرناتی نائیک اور ان کے مرد کوچ کو غلطی سے ایک ہی کمرہ الاٹ کردیا گیا جس پر مخلوط جنس کی رہائش سے متعلق خدشات پیدا ہوئے اور معاملہ بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن تک پہنچ گیا۔

بعد ازاں تقریباً رات ڈیڑھ بجے دونوں کے لیے الگ الگ کمروں کا انتظام کیا گیا تاہم اشوک مشرا کو نئے کمرے کی چابی حاصل کرتے وقت ایک اور مشکل پیش آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری ریکارڈ میں نام درج کرتے ہوئے حرف ’آئی‘ رہ جانے کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا۔

مشرا کی ایکریڈیٹیشن اور بکنگ کی تفصیلات دوبارہ چیک کرکے درست کی گئیں جس میں مزید تقریباً 45 منٹ لگ گئے اور وہ رات 2 بجے کے بعد اپنے کمرے میں پہنچ سکے۔

پرناتی نائیک نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رہائش میں غلطی ہوئی تھی تاہم اسے رات تقریباً 2 بجے حل کرلیا گیا۔

پرناتی نائیک 19 ستمبر سے جمناسٹکس مقابلوں میں اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔

Check Also

بھارتی کرکٹر پرتھوی شا اور اداکارہ اکریتی اگروال نے شادی سے پہلے ہی راہیں جدا کرلیں

بھارتی اداکارہ اکریتی اگروال اور کرکٹر پرتھوی شا نے منگنی کے تقریباً چھ ماہ بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *