کراچی، سڑک بند کرنے کے خلاف ٹرانسپورٹرز نےاحتجاجاً ماربل سے لدی گاڑیاں کھڑی کر دیں

کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر تھانے کے سامنے احتجاجی دھرنے اور سڑک کی بندش کے خلاف منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب ماربل کے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بھی سڑک پر ماربل سے لدے ٹرک کھڑے کرتے ہوئے راستہ بند کر دیا گیا۔
اس حوالے سے احتجاج کرنے والے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ منگھوپیر تھانے کے سامنے سڑک کی بندش کی وجہ سے آمد و رفت میں شدید مشکلات اور دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس حوالے سے ایس ڈی پی او منگھوپیر ڈی ایس پی شاکر نے بتایا کہ سڑک کی بندش کی وجہ سے احتجاج کیا گیا تھا تاہم پولیس نے بات چیت کے بعد ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ختم کر کے ٹریفک بحال کرا دیا گیا۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی سے بیٹیوں کی ملاقات کرانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کی دونوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *