ایشین گیمز، پاکستان مکسڈ ڈبلز اسکواش ایونٹ کےکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز 2026 میں پاکستان مکسڈ ڈبلز اسکواش ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

جاپان کے ایچی ناگویا میں جاری ایونٹ میں عاصم خان اور مہوش علی نے جاپانی جوڑی کو 1-2 سے شکست دی۔

دوسرے مکسڈ ڈبلز ایونٹ پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے ناصر اقبال اور سحرش علی کو ہانگ کانگ کی ٹیم نے 0-2 سے مات دے دی۔

ٹیبل ٹینس ایونٹ میں طحٰہ بلال اور محمد خان پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئے۔

کبڈی ایونٹ میں پاکستان آج اہم میچ ایران کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان ٹینس ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لیے جاپان روانہ ہوگئی ہے۔

ٹینس ٹیم میں اعصام الحق، مزمل مرتضیٰ، عقیل خان اور اشنا سہیل شامل ہیں۔

Check Also

پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح،انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

گلگت بلتستان: گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی فائٹر منیشہ علی نے انگولا کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *