انمول عرف پنکی ودیگر کیخلاف3 مقدمات کا عبوری چالان عدالت میں جمع

کراچی: درخشاں پولیس نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی ودیگر کیخلاف 3 مقدمات کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا۔
درخشاں پولیس نے ملزمان کیخلاف تفتیش مکمل کرنے کے بعد 3 مقدمات کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا، عدالت نے عبوری چالان منظور کرتے ہوئے مزید مقدمات ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت منتقل کردیے۔

پولیس نے عبوری چالان جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں جمع کرائے، چالان میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور 3 ساتھیوں عمر، فہد حسین اور اویس بیگ کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔

عبوری چالان کے مطابق ملزمہ شہر میں منشیات کا بڑا نیٹ ورک چلا رہی تھی، مقدمات میں گرفتار دیگر ساتھی ملزمہ کے سہولت کار تھے۔

Check Also

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟وزیرِ اعظم کی زیر صدرات اجلاس میں غور

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *