کراچی: سی ویو کے قریب سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹنے کے واقعے میں ڈوبنے والے تیسرے ماہی گیر کی لاش بھی مل گئی۔
ترجمان ایدھی کے مطابق تینوں ماہی گیروں کی لاشیں چائنہ پورٹ کے قریب سمندر سے نکالی گئیں، جاں بحق ہونے والے ماہی گیروں کی شناخت عبدالسلام، منا اور سعید کے ناموں سے ہوئیں۔
ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ پانچ ماہی گیروں پر مشتمل کشتی گزشتہ روز سمندر میں شکار کے لیے جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی تھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش میں رات گئے آپریشن روک دیا گیا تھا تاہم رضاکاروں اور غوطہ خوروں کی مدد سے آج صبح دوبارہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
حکام کے مطابق گزشتہ روز ایک ماہی گیر کی لاش سمندر سے نکال لی گئی تھی جبکہ دو افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا تھا۔
THE PUBLIC POST