فلائی دبئی کی تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ لڑ پڑے،ہائی جیکنگ کا سگنل آن

دبئی: دبئی سے اسرائیل کے شہر تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی مسافر پرواز FZ1073 میں کاک پٹ کے اندر پائلٹوں کے درمیان ہونے والی شدید ہاتھا پائی اور لڑائی کے باعث جہاز سے غلطی سے طیارہ ہائی جیک ہونے کا ایمرجنسی سگنل جاری ہوگیا، جس کے بعد اسرائیل نے الرٹ جاری کرتے ہوئے اپنے جنگی طیارے فضا میں بھیج دیئے۔

اسرائیلی و دیگر بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلائی دبئی کا بوئنگ 737 طیارہ 170 سے زائد مسافروں کو لے کر دبئی سے تل ابیب کی طرف گامزن تھا کہ پرواز کے دوران کاک پٹ میں موجود دونوں پائلٹوں کے درمیان شدید تکرار اور ہاتھا پائی شروع ہوگئی، اس دوران غلطی سے طیارے سے کوڈ 7500 ٹرانسمٹ ہوگیا، جو بین الاقوامی ہوا بازی کے قوانین میں طیارہ ہائی جیک ہونے یا خطرے میں ہونے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سگنل ملتے ہی طیارہ مشکوک بلندی پر نیچے آنے لگا جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا، اور ہائی جیکنگ کا الرٹ موصول ہوتے ہی اسرائیلی ایئر فورس کے دو ایف 16 جنگی طیارے فوری طور پر فضا میں بلند ہو گئے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو اور وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے ہنگامی سکیورٹی اجلاس طلب کرلیا۔

بعد ازاں اسرائیلی دفاعی ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ سکیورٹی یا دہشت گردی کا واقعہ نہیں تھا بلکہ پائلٹوں کی آپسی لڑائی کا نتیجہ تھا، حادثے اور خطرے کے پیشِ نظر طیارے کو فوری طور پر سعودی عرب کی طرف موڑ دیا گیا جہاں پرواز نے محفوظ لینڈنگ کی، تمام مسافر محفوظ ہیں اور واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

Check Also

نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی:برطانوی میڈیا

ابوظہبی: برطانوی خبر ایجنسی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور اماراتی صدر شیخ محمد بن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *