اسرائیل نے غزہ کے اسپتالوں اور مساجد سمیت ہر جگہ بمباری کی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (پبلک پوسٹ)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے اسپتالوں اور مساجد سمیت ہر جگہ بمباری کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ غزہ میں ڈیڑھ سال میں صحافیوں کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، غزہ میں اب تک 211 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ صورتحال کو دنیا کے سامنے لانے کےلیے صحافیوں کا کردار قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیکا قانون صحافیوں کی آواز بند کرنے کی سازش ہے، صحافت میں سیاست کی طرح پولرائزیشن نہیں ہونی چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 26 اپریل کو ہڑتال کی کال دی، سب نے ساتھ دیا، 17 مئی کو ایبٹ آباد میں تاریخی مارچ ہوگا اور اس کے بعد مالاکنڈ ڈویژن میں ملین مارچ ہوگا۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *