دورہ پاکستان کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان، ہیری بروک کپتان مقرر

انگلینڈ نے پاکستان کے دورے کے لیے 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی میڈیا کے مطابق جارح مزاج بلے باز ہیری بروک اس دورے کے دوران انگلینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

انگلینڈ کے اسکواڈ میں تجربہ کار جو روٹ، ٹام بینٹن، جیمز کولز، گس ایٹکنسن، سونی بیکر، جارڈن کوکس، میسن کرین اور ہینری کوروکومبے بھی شامل ہیں۔

اسی طرح سیم کرن، لیام ڈاؤسن، بین ڈکٹ، ول جیکس، جیمی اوورٹن، عادل رشید اور جوش ٹونگ بھی انگلینڈ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران سہ ملکی ون ڈے سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ میزبان پاکستان اور انگلینڈ کے علاوہ تیسری ٹیم سری لنکا ہے۔

Check Also

ایشین گیمز، کرکٹ:پاک بھارت فائنل 3اکتوبر کو ہو گا

ایشین گیمز 2026ء کے کرکٹ ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان 3 اکتوبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *