کراچی میں فارم ہاؤس سے 50 سے زائد لڑکیوں کے موبائل فون چوری ہونے کے کیس میں مرکزی ملزم کے 2 سگے بھائیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم کے موبائل نمبر کی لوکیشن گوجرانوالہ ٹریس ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ زیرِ حراست بھائیوں کی مدد سے مرکزی ملزم سے فون پر گفتگو بھی ہوئی، فون پر گفتگو میں ملزم نے اپنی موجودگی کشمیر میں ظاہر کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
THE PUBLIC POST