کراچی: مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

کراچی میں دوسرے روز بھی رات گئے شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب رہی۔

لائنز ایریا، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن اور قائد آباد میں کئی گھنٹے بجلی بند رہی۔

رات گئے حب، ماڑی پور روڈ، مچھر کالونی، نیو کراچی، لیاری، گلشنِ اقبال، ہاکس بے، موسیٰ کالونی اور دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کل رات بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی تھی۔

Check Also

مصنوعی پھولوں کے نام پر کروڑوں کی اسمگلنگ،16 کروڑ 47لاکھ روپے کی ٹیکس چوری پکڑی گئی

رپورٹ: عمران خان کسٹمز ٹرانزٹ ٹریڈ ڈائریکٹوریٹ نے تجارتی سامان کی غلط بیانی کے ذریعے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *