پاک کالونی میں کارروائی؛ایس آئی یو سندھ پولیس نے 3 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کر لیے

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے پاک کالونی میں سندھ پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کارروائی کرتے ہوئے تین اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سینٹرل اور کیماڑی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور ابتدائی تفتیش کے دوران کئی لوٹ مار کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے،

جو مختلف جرائم میں استعمال ہوتی رہی۔

ایس ایس پی امجد شیخ نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Check Also

عمران فاروق کو الطاف حسین نے قتل کروایا، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *