8 اکتوبر 2005کا قیامت خیز زلزلہ، 21برس بعد بھی سانحے کا غم تازہ

مظفرآباد: ملک میں 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 21 برس بیت گئے تاہم سانحے کا غم آج بھی تازہ ہے۔
زلزلے میں اپنوں کو کھونے والے کشمیری آج بھی اس قیامت خیز سانحے کو نہیں بھولے۔

زلزلے کی قیامت خیز گھڑی میں پاک فوج کے جوانوں نے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر ریسکیو اور بحالی کے لیے دن رات کام کیا۔

آزاد کشمیر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ خونی رشتوں کو آنکھوں کے سامنے تڑپتے دیکھنے والوں کے لیے پاک فوج کے جوان امید کی کرن بنے، پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے دن رات کام کیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر 2005 کو پاک فوج نے جو کردار ادا کیا، اسے بھلایا نہیں جا سکتا، اس نے ثابت کیا کہ کشمیر واقعی پاکستان کی شہ رگ ہے۔

Check Also

بانی پی ٹی آئی اپنی تقاریر میں طالبان کے دفاتر یہاں کھولنے کی بات کرتے رہے ہیں، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *