بنوں: پی ٹی آئی کے ایم این اے مولانا نسیم شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ کو پولیس نے بنوں سے گرفتار کرلیا۔
انہیں گرفتار کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس والے انہیں گرفتار کرکے جارہے ہیں اس دوران نسیم شاہ نے ہلکی سی مزاحمت کی بھی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھ زبردستی کی اور لے گئے جبکہ رینجرز اہلکار بھی موقع پر موجود تھے۔
THE PUBLIC POST