بہاولپور: جنسی زیادتی کے بعد 11سالہ کمسن بچی قتل، 2 سگےماموں سمیت 4 ملزمان گرفتار

ہاولپور(پبلک پوسٹ)تھانہ صدر بہاولپور کی حدود میں 11 سالہ کمسن بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) بہاولپور کے احکامات پر تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے درندہ صفت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بہاولپور پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ صدر بہاولپور میں زیادتی و قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا کہ درندہ صفت 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا، ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے۔

تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے مختصر مدت میں اصل ملزمان کو ٹریس کرلیا۔گرفتار ملزمان میں شامل 2 افراد معصوم بچی کے سگے ماموں ہیں، اس کے علاوہ 2 ملزمان قریبی رشتہ دار ہیں۔

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *