ایران: لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنےوالے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی

ایران میں نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاندان کی جانب سے سرِعام پھانسی کی درخواست کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ کا خاندان کا تعلق بوکان شہر سے تھا۔

اس حوالے سے صوبائی چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عوامی جذبات پر اس کیس کو خصوصی توجہ دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مجرم کو سزائے موت مارچ میں سنائی گئی تھی جسے بعدازاں اعلیٰ عدالت نے بھی برقرار رکھا تھا۔

Check Also

نارتھ کراچی میں نازیبا حرکات کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار،ملزم ٹریفک پولیس افسر کا بیٹا نکلا

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے اطراف کی سڑکوں پر نازیبا حرکات کرنے والے اوباش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *