سونا خریدنا خواب بن گیا؛ قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(پبلک پوسٹ)سونا مزید مہنگا ہونے سے ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی قیمت میں یکدم 86 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 3 ہزار 310 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 7373 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی اضافے کے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے کی بلند ترین سطح پر آ گئی۔

Check Also

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کی قیمتوں میں بڑی کمی

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی کمی ہوئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *