سندھ حکومت نے پنک اور نارمل ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا

کراچی (پبلک پوسٹ )
سندھ حکومت نے پیپلز پنک اور نارمل ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا۔

سندھ حکومت عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں نئی سروس شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹویٹ میں لکھا کہ منصوبے کا مقصد خواتین کو بااختیار، سفر کو محفوظ بنانا، اور صوبے بھر میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس منصوبے کو “سندھ کے لیے تاریخی سنگِ میل” قرار دیا اور لکھا کہ حکومت سندھ ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے اور تمام طبقات کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے کے لئے عزم ہے۔

Check Also

ایم کیو ایم والے کان کھول کر سن لیں، شاہراہِ فیصل پر جلسے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *