شوہر کے رویے سے سخت مشکلات کا سامنا رہا‘امبر خان

معروف پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان امبر خان نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی شدہ زندگی میں پیش آنے والے مسائل پر کھل کر بات کی ہے۔

امبر خان نے بتایا کہ ان کی شادی کم عمری میں ہوئی تھی وہ صرف 20 سال کی تھیں ان کا کہنا تھا کہ اگر شوہر اچھا مل جائے تو یہ خوش نصیبی ہوتی ہے، ان کے سسرال والوں کے ساتھ تعلقات بہتر تھے، لیکن شوہر کے رویے سے سخت مشکلات کا سامنا رہا۔

امبر خان نے بتایا کہ وہ شوہر کے ہر حکم کو مانتی تھیں اور اپنی خودداری کو نظر انداز کرتی رہیں۔ ان کے والدین بھی ان کے اس حد تک خاموش رویے پر حیران تھے۔ ان کی والدہ نے انہیں خوداعتمادی دی اور حق کے لیے بولنے کا حوصلہ دیا، مگر شوہر کے سامنے بولنے کی ہمت پھر بھی نہ ہو سکی۔

انہوں نے مزید بتایا ان کا شوہر لاپرواہ اور خودسر تھا، کسی کی بات نہیں سنتا تھا۔ جب انہوں نے آواز اٹھانی شروع کی تو رشتہ بدلنے لگا۔ امبر خان نے بتایا کہ وہ برسوں تک ذہنی اذیت برداشت کرتی رہیں، لیکن اب وہ ایسا نہیں کرسکتیں۔

Check Also

فہد شیخ معاملے پر فیصل قریشی نے مشی خان کی تنقید کا جواب دے دیا

حال ہی میں مشی خان نے ایک ویڈیو پیغام میں فیصل قریشی اور اعجاز اسلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *