داڑھی نہ منڈوانے پر خاتون نے شوہر کو چھوڑ کر کلین شیو دیور کیساتھ بھاگ کر شادی کرلی

بھارتی شہر میرٹھ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو چھوڑ کر اپنے دیور کے ساتھ شادی رچالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ کی خاتون اپنے شوہر کو داڑھی منڈوانے کے لیے بار بار کہتی تھیں لیکن شوہر نے شرعی داڑھی منڈوانے سے منع کردیا۔

خیال رہے کہ شاکر نامی شخص عالم دین بھی ہے جس کی شادی عرشی کے ساتھ 7 ماہ قبل ہی ہوئی تھی۔

عرشی نے شادی کے فوری بعد شاکر کو بتایا تھا کہ شادی گھر والوں کے دباؤ پر کی ہے اور صرف اسی صورت میں ساتھ رہے گی اگر وہ داڑھی منڈوا دے۔

جس پر شاکر نہ صاف انکار کردیا اور عرشی کی شکایت اس کے گھر والوں سے بھی کی جنھوں نے اسے سمجھا بجھا کر واپس بھیج دیا۔

بعد ازاں عرشی نے اپنے کلین شیو دیور کے ساتھ تعلقات استوار کرلیے اور دونوں نے فرار ہوکر شادی بھی کرلی۔

دونوں کی عدم موجودگی پر گھر میں کہرام مچ گیا اور تلاش شروع کی گئی تاہم دونوں کا کچھ پتا نہ چل سکا۔

عرشی کے پہلے شوہر نے کہا کہ اس واقعے نے ان کی اور ان کے خاندان کی عزت کا جنازہ نکال دیا جس سے اہل خانہ شدید صدمے میں ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ پولیس میں بیوی اور بھائی کے لاپتا ہونے کی رپورٹ درج کروا دی ہے اور عرشی کے خاندان کو بھی اطلاع دیدی۔

عرشی کے اہل خانہ نے بیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس سے ہر رشتہ ختم کردیا ہے۔

Check Also

بھارتی شہروں میں مکمل بلیک آؤٹ، شہریوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت، دھماکوں کی اطلاعات

بھارت کے مختلف شہروں میں پاکستان کے خوف سے بلیک آؤٹ کردیا گیا جبکہ بھارتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *