ہالی ووڈ اسٹار کا قرآن مجید پڑھنےاور آیات پر غور کرنے کا انکشاف

سیریل کلر ڈرامہ سیریز ’یو‘ کے اسٹار پین بیجلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ قرآن پڑھتے ہیں جو ہر وقت ان کے سرہانے موجود رہتا ہے۔

ہالی ووڈ اداکار پین بیجلی نے حال ہی میں اپنی روحانی زندگی اور اس طرزِ عمل پر روشنی ڈالی ہے جو انہیں زندگی کیرئیر کے دباؤ کے درمیان توازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

امریکی جریدے یو ایس اے ٹوڈے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پین بیجلی، جو نیٹ فلکس کی مقبول سیریز ’یو‘ میں جو گولڈبرگ کے کردار کے لیے جانے جاتے ہیں، نے بتایا کہ وہ مختلف روحانی کتابیں پڑھتے ہیں تاکہ اپنے باطنی سکون کو برقرار رکھ سکیں۔

ہالی ووڈ اسٹار نے انکشاف کیا کہ ان کے بیڈ سائیڈ پر قرآن مجید موجود رہتا ہے، جسے وہ وقتاً فوقتاً کھول کر اس کی آیات کو پڑھ کر ان پر غور کرتے ہیں۔

Check Also

دبئی ایئرپورٹ پر تھی جب احساس ہوادوسرے شوہر سے محبت کرتی ہوں: شاہین خان

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ شاہین خان نے دوسرے شوہر سے اظہارِ محبت کا دلچسپ قصہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *