ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کیوں کیا؟

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اغوا کے الزام میں گرفتار اپنے سابق منگیتر حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتا دی۔

سامعہ حجاب نے اپنے سابق منگیتر حسن زاہد کو معاف کرنے کا فیصلہ لیتے ہوئے اس کیخلاف کیس واپس لے لیا جس پر عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں نے ان سے معافی کی وجہ دریافت کی تاہم ٹک ٹاکر نے جواب دینے سے گریز کیا۔

اب سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر اغوا کی کوشش کرنے اور سنگین دھمکیاں دینے والے اپنے سابق منگیتر کو معاف کرنے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ انہوں نے حسن زاہد کو اس لئے معاف کیا ہے کیونکہ اس کے والدین نے گھر آکر ان سے معافی مانگی ہے۔

سامعہ نے مزید کہا کہ اس معاملے پر 75 فیصد عوام میرے ساتھ تھے جبکہ 25 فیصد نے میری مخالفت کی اور مجھ پر شدید تنقید کی۔

یاد رہے کہ سامعہ حجاب نے گزشتہ روز حسن زاہد کیخلاف کیس واپس لے لیا تھا اور کہا تھا کہ ہم نے معاملہ طے کرلیا ہے اور حسن کی بریت سے انہیں کوئی اعتراض نہیں جس پر عدالت نے 20 ہزار مچلکوں کے عوض ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاکر سامعہ حجاب پر یہ الزامات لگائے جارہے ہیں کہ انہوں نے کروڑوں کی ڈیل کے تحت حسن زاہد کو معاف کیا ہے۔

Check Also

کراچی: نارتھ ناظم آباد سے مرد کی سر کٹی لاش،گلستان جوہر سے انسانی سر برآمد

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کے قریب نالے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *