سفید جھنڈے لہرانے اور مہلت ملتے ہی حملہ کرنے والوں کو سبق سکھانے کا لمحہ قریب آرہا ہے، عرفان صدیقی

سفید جھنڈے لہرانے اور مہلت ملتے ہی حملہ کرنے والوں کو سبق سکھانے کا لمحہ قریب آرہا ہے، عرفان صدیقی

پاکستان کے پاس بھارتی درندگی کا منہ توڑ جواب دینے کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں رہا، سینیٹر مسلم لیگ (ن)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سفید جھنڈے لہرانے اور مہلت ملتے ہی حملہ کرنے والوں کو سبق سکھانے کا لمحہ قریب آرہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر انہوں ںے کہا کہ ‏بھارت کی ننگی جارحیت نے پاکستان کے آپشنز نہایت محدود کر دیے ہیں، شہری آبادیوں پر ڈرونز کے بزدلانہ حملوں اور درجنوں معصوم شہریوں کی شہادت کے بعد پاکستان کے پاس ایسی درندگی کا منہ توڑ جواب دینے کے سوا کیا کوئی راستہ باقی رہ جاتا ہے؟

عرفان صدیقی نے کہا کہ شکست تسلیم کرتے ہوئے سفید جھنڈے لہرانے اور مہلت ملتے ہی حملے شروع کردینے والی منافقت کو حتمی سبق سکھانے کا لمحہ قریب آرہا ہے۔

Check Also

رواں ہفتے کتنی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *