کراچی: شاہ لطیف میں ذاتی تنازع پرفائرنگ، 3 افراد جاں بحق پانچ زخمی

کراچی(پبلک پوسٹ ) شاہ لطیف میں ذاتی تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق پانچ زخمی
ایک زخمی کی حالت تشویش ناک، ایک ملزم گرفتار، تمام لوگ آپ میں رشتہ دار ہیں، واقعہ رشتے کے تنازعے پر پیش آیا، پولیس

جائے وقوع پر پولیس موجود ہے ہے چھوٹی تصویر گرفتار کئے گئے ایک ملزم کی ہے
شاہ لطیف ٹاؤن پورٹ قاسم چورنگی کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ اورڈنڈوں کے وار سے تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ا شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے رزاق آباد پورٹ قاسم چورنگی کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے دو افراد موقع پر جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع پر ٹریفک پولیس فوری موقع پر پہنچی اور ٹریفک پولیس نے موقع پر سے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ متعلقہ پولیس بھی موقع پر پہنچی اورفائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری چھیپا اور ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال میں شدید زخمی ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ ایک شدید زخمی کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

جھگڑے کے دوران فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت 25 سال عثمان ولد منصف، 25 سالہ توقیر ولد محمد صدیق اور 35 سالہ توصیف ولد محمد بشیر کے ناموں سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں 45 سالہ منصف ولد عبد اللطیف، 28 سالہ نعمان ولد بشیر، 40 سالہ محمد رفیق ولد محمد رشید اور52 سالہ سعید الرحمان ولد فضل الرحمان سمیت دیگر شامل ہیں۔

ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن امین کھوسہ کے مطابق کے مطابق فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوئے اور 2 سے 3 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، جھگڑے کے دوران جاں بحق اور زخمی آپس میں رشتہ دار اور ایک ہی خاندان، دھنی پرتو اور لالہ آباد شیرپاؤ کالونی کے رہائشی ہیں اوردھرتی پر تو سے لڑتے ہوئے پورٹ قاسم پر آپس میں لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے آئے اور پورٹ قاسم چورنگی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازع پر تلخ کلامی کے بعد پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور دیگر افراد زخمی ہوئے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد ٹریفک پولیس بھی موقع پر موجود تھی جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لے کر شاہ لطیف پولیس کے حوالے کیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت رفیق کے نام سے کی گئی اور اس کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ فائرنگ کے واقعے کے بعد فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *