پاکستانیوں نے ڈپٹی ایئر چ یف کو دل دے دیا، انٹرنیٹ پر میمز کا طوفان آ گیا 

لاہور (پبلک پوسٹ)ڈپٹی ایئر چیف اور ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بھارت کو کاری ضرب لگانے کے بعد پر ُاعتماد انداز پاکستانیوں کو بھا گیاہے اور سوشل میڈیا صارفین اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ میمز شیئر کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں صرف اس لیے نہیں کہ اُن کے جوانوں نے فضا میں کمال دکھایا، بلکہ اس لیے بھی کہ اُن کے پاس آواز ہے، انداز ہے، اور پوری قوم کا دل بھی۔

ڈپٹی ایئر چیف سے پاکستانی سوشل میڈیا پر میمز کے ذریعے والہانہ محبت کا اظہار کر رہے ہیں، اس صارف نے عمران خان کی پریشان بیٹھے ہوئے ایک علامتی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ عمران خان دیکھ رہے ہیں پی ٹی آئی سے محبت کرنے والی تمام لڑکیاں اس وقت اورنگزیب کی محبت میں گرفتار ہیں ‘‘۔

صارف نے لکھا کہ ’’اس وقت پاکستانی ٹویٹر پر بڑی خبر بھارتی میڈیا کی گیدڑ بھبھکیاں یا پریس کانفرنس نہیں بلکہ اورنگزیب کی ہاتھ میں پہنی ہوئی شادی کی انگوٹھی ہے ‘‘۔

سعدیہ نامی صارف نے لکھا کہ ’’ اورنگزیب انکل آپ ایسے ہی کچھ دنوں کے بعد لائیو آتے رہا کریں صحت اچھی رہے گی ہماری ‘‘۔

حذیفہ نے کہا کہ ’’ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ چاہے جانے والی شخصیت‘‘۔

صارف کا کہناتھا کہ ’’ انہیں دیکھ کر ایسا لگتاہے کہ یہ ہمیشہ ہی کچھ نہ کچھ سوچ رہے ہوتے ہیں‘‘۔ 

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *