نائب وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 7 بچج کر 10 منٹ پر پریس کانفرنس کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی اشتعال انگیزی اور سنگین صورتحال پر بات کریں گے، پریس کانفرنس میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر بریفنگ دی جائے گی۔

نائب وزیر اعظم اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں پاک فوج کی بھرپور کارروائی سے دشمن کو پہنچنے والے بھاری نقصان کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *