پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پھر سے اجاگر کر دیا، عمر عبداللہ

مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان پھر سے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ اب امریکا بھی ثالث کا کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیر مسئلے کو عالمی سطح پر لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا۔

ادھر مقبوضہ کشمیر میں غیور اور بہادر پاکستانیوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

مقبوضہ کشمیر کے رہنماؤں نے بھی پاک فوج کی بہادری اور دلیری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کا وقت آگیا ہے۔

Check Also

پاکستانی حکومت شہریوں کو مہنگا تیل بیچنے میں کتنے نمبر پر ,فہرست سامنے آگئی صرف ایتھوپیا پاکستان سے آگے

پاکستان دنیا کا دوسرا مہنگا ترین ایندھن والا ملک بن گیا۔نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *