کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور کسی کے دباؤ پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ “میں پیپلز پارٹی والا ہوں، کسی کے باپ کا مال ہے کہ استعفیٰ دے دوں؟
” انہوں نے شدید تنقید کرنے والوں کو “منافق” قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ باز آجائیں اور شہر کے لیے ملنے والا پیسہ دیانتداری سے خرچ کریں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے بنیادی انفرااسٹرکچر، خصوصاً یونیورسٹی روڈ کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے اپنی ہی جماعت کے کارکنوں کو بھی نصیحت کی کہ محض تنقید کے بجائے عملی کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ “دو ہزار کا ڈھکن لگانے سے آپ غریب نہیں ہوجائیں گے، سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
“میئر کراچی نے کہا کہ ہم سب کو مل کر شہر کے مسائل حل کرنے ہیں اور اس مقصد کے لیے مثبت رویہ اور عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔
THE PUBLIC POST