اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے حملے میں شہید طلبا کی تعداد 6ہوگئی

خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے طلبا کی تعداد 6ہو گئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں حیدر شہید شدید زخمی ہوگیا تھا، جو دورانِ علاج جانبر نہیں ہو سکا۔ اسی طرح شدید زخمی ہونے والی طالبہ ملائکی بھی بھارتی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئی اور اس نے اسپتال میں جام شہادت نوش کرلیا۔دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں 5طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔

خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشت گرد ریاست بھارت میں کی گئی۔ بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں اور ذلت آمیز شکست و ہزیمت کے بعد بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بے امنی پھیلانے کے لیے بھارت اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔ ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنۃ الہندوستان اور ان کے بھارتی آقاؤں سے لیا جائے گا۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *