پاکستان

قائمہ کمیٹی اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن پر بحث، اسکروٹنی اور انتخابات پر بریفنگ

اسلام آباد:قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن پر گرما گرم بحث ہوئی جب کہ اجلاس میں اسکروٹنی اور انتخابات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئرمین شیخ آفتاب کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں گزشتہ اجلاس کے میٹنگ منٹس کی متفقہ طور پر توثیق کی گئی۔ …

Read More »

وادی تیراہ:ریسکیو آپریشن مکمل،نقل مکانی کا سلسلہ 4 روز بعد بحال

وادیٔ تیراہ میں ریسکیو آپریشن مکمل جبکہ متاثرین کی رجسٹریشن اور نقل مکانی کا سلسلہ 4 روز بعد بحال کردیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران نقل مکانی کرنے والوں کی 480 گاڑیوں سمیت 2400 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ برف میں پھنسے 200 سے زائد زخمی متاثرین کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے، وادی تیراہ میں متاثرین …

Read More »

کراچی کے علاقہ ملیر کھوکرا پار میں گھر میں واقع اسکول میں آگ لگ گئی

کراچی کے علاقہ ملیر کھوکرا پار میں گھر میں واقع اسکول میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں دو بچے جھلس گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائربریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔پولیس کے مطابق مکان میں اوپر ایک فیملی رہائش پذیر ہے جبکہ گراؤنڈ فلور پر اسکول قائم ہے۔ ادھر لانڈھی شیر …

Read More »

سونے کے نرخ میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کے نرخ میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں 9345 روپے کا اضافہ ہوا ہے، پاکستان …

Read More »

ریلوے پولیس نے گھر سے بھاگے 658 لڑکے،لڑکیوں کو پکڑ کر ورثاء کے حوالے کر دیا

لاہو ر:ریلوے اسٹیشن گھروں سے بھاگنے والے بچے بچیوں کی آماجگاہ بن گئے، ریلوے پولیس نے 658 لڑکے لڑکیوں کو پکڑ کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔ اعداد و شمار کے مطابق ریلوے پولیس نے 2025 میں مجموعی طور پر 658 لڑکے لڑکیوں کو پکڑا جن میں 413 لڑکے اور 245 لڑکیاں شامل ہیں جو گھروں سے بھاگ کر مختلف …

Read More »

بھارت اور جنوبی افریقا کے ٹاپ بالرز بھی پاکستانی نوجوان کھلاڑی خواجہ نافع کے معترف

بھارت اور جنوبی افریقا کے ٹاپ بالرز بھی پاکستانی نوجوان کھلاڑی خواجہ نافع کے گن گانے لگے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے پاکستانی نوجوان کھلاڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’خواجہ نافع ایسا کھلاڑی ہے جو ورلڈکپ میں قابل دید ہوگا‘۔ جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی نے بھی خواجہ نافع کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ٹی …

Read More »

کراچی میں آوارہ کتوں کے بڑھتے واقعات پر سندھ اسمبلی میں تحریکی التوا جمع

رکن سندھ اسمبلی محمد عامر صدیقی نے سندھ اسمبلی میں آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تحریکی التوا جمع کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریکی التوا میں کراچی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں خطرناک اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک 3,040 سے زائد افراد آوارہ …

Read More »

بالی ووڈ فلموں کی آفرز کیوں ٹھکرائیں اور اب پچھتاوا کیوں؟ سونم باجوہ کا انکشاف

پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے بالی ووڈ فلموں کی آفرز ٹھکرانے اور بعد میں پچھتاوے پر کھل کر بات کی۔ سونم باجوہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے بالی ووڈ کی کئی فلموں کی پیشکشیں صرف اس وجہ سے ٹھکرا دیں کیونکہ ان میں بوسے کے مناظر شامل تھے۔ سونم کے مطابق انہیں …

Read More »

گھر سے بھاری مالیت کے زیورات اور 15 لاکھ نقد چوری کا معما حل، سگا بھائی ہی چور نکلا

لاہور:گھر سے بھاری مالیت کے زیورات اور لاکھوں کی نقدی چوری ہونے کا معما حل ہوگیا، جس میں مدعی کا سگا بھائی ہی چور نکلا۔ پولیس کے مطابق مغلپورہ کے علاقے میں شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور 15 لاکھ روپے نقدی چوری ہونے کے واقعے کا معما حل کر لیا گیا، جس میں مرکزی ملزم …

Read More »

کراچی؛ گودام میں خوفناک آتشزدگی،فائر بریگیڈ روانہ

لانڈھی شیرپاؤ کے علاقے میں گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ روانہ ہوگئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم مع ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے آتشزدگی پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Read More »