پاکستان

آتشزدگی سے متاثرہ گل پلازہ کوسیل کرنے کا عمل شروع

کراچی:ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کی عمارت کو سیل کرنے کا عمل شروع ہوگیا، عمارت 9 روز قبل آتشزدگی سے شدید متاثر ہوئی تھی۔ آتشزدگی کے دوران گل پلازہ کا 40 فیصد منہدم ہوگیا تھا جبکہ عمارت کے بقیہ حصے کی حالت انتہائی مخدوش ہوچکی ہے۔ کے ایم سی کے عملے نے گل پلازہ کے اطراف لوہے …

Read More »

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، سرمایہ کار شرح سود میں کمی کیلیے پُرامید

کراچی:مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔ ذرائعکے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اس اجلاس کو معاشی حلقوں میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہے کیوں کہ سرمایہ کاروں اور تاجروں کی جانب سے پالیسی ریٹ کے سنگل ڈیجیٹ میں آنے …

Read More »

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا رات گئے جہانگیر روڈ کا دورہ

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے کراچی کی جہانگیر روڈ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مقررہ وقت سے پہلے منصوبے مکمل کر کے نئی مثال قائم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود جا کر منصوبوں پر بریفنگ لوں گا، بند کمروں کی …

Read More »

کراچی: گارڈن میں کارروائی،2 بھتہ خور ہلاک

کراچی کے علاقے گارڈن میں کارروائی کرتے ہوئے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ اور سندھ رینجرز نے دو بھتہ خوروں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت حسن عرف بیلچہ اور تنویر عرف تیتر کے نام سے ہوئی، ہلاک ملزمان کا تعلق بھتہ مافیا کے سرغنہ جمیل چھانگا اور زاہد لاڈلہ گروپ سے ہے۔ انہوں …

Read More »

بنگلادیش ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آئی سی سی کا باضابطہ اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء سے باہر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ آئی سی سی نے اعلان کیا کہ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ سے بنگلادیش کی ٹیم کو باہر کرکے اسکاٹ لینڈ کو لے لیا گیا ہے۔ باضابطہ اعلان میں آئی سی …

Read More »

لاہور گلبرگ میں 19منزلہ ہوٹل میں آگ لگ گئی، 3 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقےگلبرگ میں 19منزلہ ہوٹل میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق ہوگئے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق آگ ہوٹل کے بیسمنٹ میں لگی، ہوٹل سے 180 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ عمارت کے اندر اب کوئی شخص موجود نہیں، آگ کی وجہ سے شدید زخمی ایک شخص …

Read More »

نئے صوبے بننے میں کوئی حرج نہیں ہے،خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، وزیردفاع

لاہور:وزیردفاع خواجہ آصف نے ملک میں نئے صوبے بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں میں کوئی حرج نہیں ہے اور کسی کو اس سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے۔ لاہور میں تھنک فیسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نئے صوبوں میں کوئی حرج نہیں ہے کسی کو اس سے خوف زدہ نہیں …

Read More »

ایمان مزاری، ہادی علی کو17، 17 سال قید، کروڑوں کا جرمانہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے انسانی حقوق کی وکیل رہنما ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور شوہر علی ہادی چٹھہ کو 17، 17 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے 22 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری جاری ہے، جوڑے کو سزا متنازع ٹوئٹس کیس میں دی گئی ہے۔ عدالتی فیصلے کے …

Read More »

بنگلادیش کیساتھ زیادتی ہوئی، ہم وہی کریں گے جو حکومت کہے گی، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے پر رد عمل سامنے آگیا۔ آئی سی سی کے فیصلے کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بنگلادیش بڑا اسٹیک ہولڈر ہے، اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ انہوں …

Read More »

ایس آئی یو کا بغدادی تھانے پر چھاپہ، گینگ وار کارندوں سے رابطوں پرسب انسپکٹر گرفتار

کراچی:ایس آئی یو کی پولیس پارٹی نے بغدادی تھانے پر چھاپہ مار کر شعبہ تفتیش کے سب انسپکٹر کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر کو حراست میں لینے کے بعد ایس آئی یو کے دفتر صدر سی آئی اے سینٹر منتقل کردیا گیا۔ زیر حراست پولیس افسر کو لیاری گینگ وار کے وصی اللہ لاکھو …

Read More »