پشاور(پبلک پوسٹ)وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ الزام ہے کہ ہمارے صوبے میں کرپشن ہورہی ہے اگر کرپشن ہورہی ہوتی تو صوبہ سرپلس ہوتا؟ ایسی کرپشن تو پھر تمام صوبوں میں ہونی چاہیے۔ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت کو درپیش مالی مشکلات سے نکال دیا ہے، خیبرپختونخواہ صوبہ اس …
Read More »پاکستان
یوٹیلیٹی اسٹورز کے 6 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ آڈٹ نہ ہونے کے سبب یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری رک گئی، آڈٹ مکمل ہونے پر نجاری ہوگی، 5 ہزار مستقل ملازمین کو سرپلس پول بھیجا جائیگا، چھ ہزار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز فارغ ہوجائیں گے۔ سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا …
Read More »بغیر اجازت احتجاج کرنے پر عورت مارچ کی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد(پبلک پوسٹ)بغیر اجازت احتجاج کرنے پر عورت مارچ کی قیادت کے خلاف مقدمہ درج درج کرلیا گیا۔عورت مارچ کی قیادت کے خلاف مقدمہ پرامن اسمبلی ایکٹ کے سیکشن 8 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق فرزانہ باری کی جانب سے 100/150 خواتین کے ہمراہ احتجاج کیا گیا۔ مقدمے کے مطابق صدر مسلم طلبہ اور …
Read More »وفاقی حکومت نے آمریت کی یاد تازہ کردی، پی پی پی کا کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کا اعلان
کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے وفاقی حکومت کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے …
Read More »وفاقی کابینہ نے وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافے کی سمری منظور کرلی
اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وفاقی کابینہ نے وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی۔ بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیرمملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیروں، وزرائے مملکت، مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ دو ماہ قبل اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات …
Read More »ملک بھر کی مساجد میں لوگ آج سے اعتکاف میں بیٹھیں گے
رمضان المبارک کا آخری عشرہ آج شروع ہوگا، ملک بھر میں لوگ آج اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف میں بیٹھیں گے، رمضان المبارک کا آخری عشرہ آج شروع ہوگا جب کہ شب قدر کو تلاش کرنے کے لیے آج 21 ویں شب کو شب بیداری بھی کی جائے گی۔ آخری عشرے کی طاق راتوں …
Read More »غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج، لاہور میں امریکی قونصل خانے کے باہر مارچ
لاہور(پبلک پوسٹ)غزہ میں امریکی تعاون سے جاری اسرائیلی دہشت گردی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا۔لاہور میں جماعت اسلامی …
Read More »اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد مندی؛ سرمایہ کاروں کے 31 ارب سے زائد ڈوب گئے
کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز ریکارڈ ساز تیزی سے ہوا، تاہم بعد ازاں مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 31 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے اور ایک ارب ڈالر کی قسط ملنے کی راہ ہموار ہونے، رواں سال جی ڈی پی نمو 3فیصد …
Read More »مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب پہنچیں۔ ان کے والد نواز شریف نے انہیں جاتی امرا رخصت کیا۔ عمرہ پر ان کی بچوں کے ساتھ کی گئی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دور سے …
Read More »ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو این او سی جاری؛ پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار
اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو این او سی جاری کیے جانے کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہے۔اسٹار لنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ نے اسٹار لنک کو این او سی جاری کردیا ہے۔ …
Read More »