پاکستان

بلوچستان میں شراب اور غیر قانونی ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاک بحریہ اور کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے پیشوکان میں مشترکہ آپریشن کرکے اسمگل شدہ شراب اور غیر قانونی ادویات برآمد کر لیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر کی معاونت سے کی گئی، …

Read More »

افغان طالبان کی جانب سے داغے گئے8 ڈرونز مار گرائے، سکیورٹی ذرائع

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ اور طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں افغان طالبان حکومت کی جانب سے بھیجے گئے 8 ڈرونز مار گرائے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آج صبح افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جنہیں افواج پاکستان کے فعال اور …

Read More »

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، سکیورٹی فورسز نے ضلع تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تربت کےعلاقے جوسک میں سکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے ساتھ فائرنگ …

Read More »

وزیراعظم کی نیو یارک میں گیٹس فاؤنڈیشن کےچیئرمین بل گیٹس سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے رواں ماہ کے اوائل میں گیٹس فاؤنڈیشن کی ٹیم کے حالیہ دورۂ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے، ماں و بچے کی صحت، غذائیت، حفاظتی ٹیکہ جات، ڈیجیٹلائزیشن اور مالیاتی شمولیت کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ فاؤنڈیشن کے تعاون …

Read More »

نیویارک میں مذاکرات کا فوری اثر،عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو ’بہت اچھی‘ قرار دیے جانے کے بعد بدھ کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایشیائی کاروبار کے ابتدائی اوقات میں عالمی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 98.91 ڈالر فی بیرل …

Read More »

کراچی؛ 10 سالہ بچی سے زیادتی کیس؛مجرم کی عمر قید کی سزا برقرار

سندھ ہائیکورٹ نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں سزا یافتہ مجرم رضوان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے مجرم رضوان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، جس پر مجرم نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ مجرم کے خلاف مقدمہ تھانہ کلری میں سال 2022 میں …

Read More »

موٹروے M2 پر آج سے بڑی گاڑیوں، کارگو وہیکلز پر پابندی عائد

آج سے موٹر وے 2 پر لاہور سے بڑی گاڑیوں اور کارگو وہیکلز کے اسلام آباد داخلے پر پابندی لگادی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 14 کو آج شام سے ہکلہ تا کنڈل ٹریفک کے لیے بند کیا جائے گا۔ جی ٹی روڈ این 5 بھی اٹک خورد کے مقام پر آج شام سے ٹریفک کے …

Read More »

کوئٹہ؛ پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ،5 مبینہ دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے اغبرگ میں مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کیا تاہم جوابی کارروائی کے دوران 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔

Read More »

کراچی، سڑک بند کرنے کے خلاف ٹرانسپورٹرز نےاحتجاجاً ماربل سے لدی گاڑیاں کھڑی کر دیں

کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر تھانے کے سامنے احتجاجی دھرنے اور سڑک کی بندش کے خلاف منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب ماربل کے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بھی سڑک پر ماربل سے لدے ٹرک کھڑے کرتے ہوئے راستہ بند کر دیا گیا۔اس حوالے سے احتجاج کرنے والے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ منگھوپیر تھانے کے سامنے سڑک کی بندش …

Read More »

کراچی، نیو کراچی میں گھر میں کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سیکٹر اے ون فور میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے 50 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔چھیپا حکام کے مطابق واقعہ عائشہ مسجد کے قریب پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے خاتون کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ جاں بحق خاتون کی شناخت 50 سالہ عالیہ کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاش ضابطے …

Read More »