کراچی:شہر قائد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکن قونصلیٹ کراچی جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی ڈی سی چوک سے ایم ٹی خان روڈ سلطان آباد جانے والی سڑک پر کنٹینر لگا کر راستہ بند کر دیا گیا ہے جبکہ پی آئی ڈی سی چوک سے ضیا الدین روڈ سی ایم ہاؤس جانے والی سڑک کو بھی کنٹینر رکھ کر سیل کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح ٹاور سے مائی کلاچی جانے والے روڈ کو بھی بند کر دیا گیا ہے اور بوٹ بیسن سے مائی کلاچی جانے والی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ممکنہ احتجاج کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ان سڑکوں کو بند کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شارع فیصل ایف ٹی سی کے قریب عام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ایف ٹی سی سے میٹروپول جانے والے روڈ کو بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل ایف ٹی سی کے قریب گزشتہ روز سے ہی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے اور یہاں آنے والے ٹریفک کو گورا قبرستان سے یوٹرن کر کے صدر کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
THE PUBLIC POST