میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 149ویں یومِ پیدائش کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے قائداعظم محمد علی جناح کی قومی خدمات اور جدوجہدِ آزادی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے افکار اور اصول آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور سلامتی کے لیے بانیٔ پاکستان کے نظریات پر عمل پیرا رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزار قائد پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جبکہ دیگر معزز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
THE PUBLIC POST