اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلیے سب کو یہاں آنا چاہیے، یہ صرف اراکین اسمبلی کا کام نہیں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنا صرف ارکان اسمبلی کا کام نہیں، بانی کی بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سب کو آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں جمہوریت اور قانون کی بالادستی ہو انکو یہاں آنا چاہیے، سانحہ اے پی ایس کا واقعہ افسوسناک واقعہ ہے، دہشت گردی آئے روز بڑھ رہی ہے۔
THE PUBLIC POST