Tag Archives: جاں بحق

منگھوپیر: حب واٹر پمپنگ اسٹیشن میں دو بچے ڈوب کر جاں بحق

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں حب واٹر پمپنگ اسٹیشن کے پانی کے ذخیرے میں دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈوبنے والے بچوں کی عمریں 10 اور 12 سال تھیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں بچوں کی لاشیں پانی سے نکال لی گئیں۔ …

Read More »

کراچی میں دلخراش واقعہ: گرمی سے بچنے کے لیے ٹرالر کے نیچے لیٹنے والے 2 نوجوان دب کر جاں بحق

لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب معروف ٹائر کمپنی کے سامنے ٹرالر کی زد میں آکر2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق قائد آباد تھانے کےعلاقے لانڈھی اسپتال چورنگی اور یونس چورنگی کے درمیان واقع معروف ٹائر کمپنی کے سامنے ٹرالرکی زد میں آکر2 نوجوان جاں بحق ہوگئے جن کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ …

Read More »

کراچی: زیرِ زمین پانی کے ٹینک میںگر کر 3 سالہ بچی جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں موجود زیرِ زمین پانی کے ٹینک میں گر کر کمسن بچی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ در محمد گوٹھ، پیری سندھی گوٹھ میں ناد علی امام بارگاہ کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 3 سالہ بی …

Read More »

بھکر: زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

بھکر میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ بستی چانڈیا میں زمین کے تنازع پر پیش آیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Read More »

کراچی ؛ ٹرک ٹریلر تصادم اور دیگر حادثات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی:شہر قائد میں ٹرک ٹریلر تصادم اور دیگر حادثات کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپرہائی وے پر لکی سمنٹ فیکٹری کے قریب مزدا ٹرک اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں مزدا ٹرک میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ایمبولینس کے ذریعے …

Read More »

قومی کراٹے اسٹار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

قومی کراٹے اسٹار کھلاڑی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار18 سالہ آرزو دختر حیدر علی کوئٹہ میں حادثے کا شکار ہو گئی تھیں۔ غلام علی ہزارہ اسپورٹس کمپلیکس، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی آرزو قومی مقابلوں میں بلوچستان کی نمائندگی کرتی تھیں۔ آرزومقامی کراٹے چیمپئن شپ میں …

Read More »

بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، پیپر دے کر آنے والی طالبہ جاں بحق،ماں اور دوست زخمی

کوٹ رادھا کشن میں ٹریفک حادثہ: طالبہ جاں بحق، دو خواتین زخمی کوٹ رادھا کشن میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار طالبہ جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی طالبہ کی والدہ اور اس کی سہیلی بھی حادثے میں زخمی ہوئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طالبہ …

Read More »

کراچی: ٹریفک حادثات میں 2 خواتین جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق پیپلز چورنگی کے قریب بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ماڑی پور فٹبال گراؤنڈ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔

Read More »

کراچی، ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق

کراچی میں ٹریفک حادثے میں راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ کراچی کے علاقے لانڈھی مجید کالونی میں سندھ سوشل اسپتال کے قریب پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق لڑکی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ جاں بحق خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Read More »

جامشورو: المنظر کے قریب دو بھائی ڈوب کر جاں بحق

سندھ کے ضلع جامشورو میں المنظر کے قریب کراچی موری کے مقام پر دو حقیقی بھائی افسوسناک طور پر ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔ حکام نے بتایا کہ دریا کے کنارے نہاتے ہوئے ایک بھائی گہرے پانی میں چلا گیا، جسے بچانے کے لیے دوسرا بھائی آگے …

Read More »