اوکاڑہ میں 4 افراد کنویں میں دم گھٹنے سےجاں بحق، 3 کی حالت تشویشناک

اوکاڑہ کے علاقے لئی بالا میں 4 افراد کنویں میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

اوکاڑہ سے ریسکیو کے مطابق ساتوں افراد پانی چیکنگ کیلئے کنویں میں اترے تاہم آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں باہر نکالا گیا، لیکن 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *