کراچی: ٹریفک پولیس کی مہم جاری،3 روز میں 12 ہزار سے زائد ای چالان ہوگئے

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف شروع کی گئی ای چالان کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔

ٹریفک پولیس کے حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ تین روز کے دوران ای چالان کی تعداد 12ہزار 942 تک پہنچ گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ پہلے روز 6 گھنٹے میں 2 ہزار 622 ای چالان کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے حکام کے مطابق مہم کے دوسرے روز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 4 ہزار 301 جبکہ تیسرے روز 5 ہزار 979 ای چالان کیے گئے ہیں۔

Check Also

کراچی: پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج،شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں شدید ٹریفک جام

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *