جرمنی میں بلدیہ کونسل کا مسجد کو گرانے کا حکم، مسلم تنظیم نے انکار کردیا

جرمنی کی وفاقی ریاست باڈن ورٹمبرگ کے قصبے لائن فیلڈن ایشترڈنگن میں بلدیاتی کونسل نے ایک زیر تعمیر مسجد کو گرانے کا حکم دے دیا ہے، تاہم مسجد بنانے والی مسلم تنظیم نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ مسجد کولون میں قائم اسلامی ثقافتی مراکز کی تنظیم (VIKZ) تعمیر کر رہی ہے، جسے 2014 میں تعمیر کی اجازت دی گئی تھی، بشرطیکہ یہ مسجد چار سال کے اندر مکمل کی جائے۔ تاہم، مقررہ مدت مکمل ہونے کے باوجود مسجد کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی، جس پر بلدیاتی حکام نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے تعمیراتی اجازت منسوخ کر دی۔

بلدیاتی کونسل نے کثرت رائے سے فیصلہ کیا کہ تنظیم رواں سال کے اختتام تک اپنی لاگت پر اس مسجد کو گرا دے۔ اگر تنظیم نے انکار کیا، تو کونسل خود قانونی چارہ جوئی کے ذریعے مسجد کا انہدام یقینی بنائے گی۔

اگرچہ حکام نے تنظیم کو کسی نئی جگہ پر مسجد کی تعمیر کے لیے مدد دینے کی پیشکش بھی کی ہے، لیکن VIKZ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ موجودہ مسجد کو ہرگز نہیں گرائے گی۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *