تھیٹر میں اداکارہ کیساتھ انتہائی شرمناک واقعہ، مقدمہ درج کرلیا گیا

لاہور میں اسٹیج اداکارہ اقراء پر تشدد کرنے اور فائرنگ کرکے دھمکانے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیج آرٹسٹ اقراء کی مدعیت میں ملزم محسن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم نے تھیٹر میں داخل ہوکر اداکارہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کر کے انہیں دھمکیاں بھی دی تھیں۔

یہ واقعہ تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں پنجابی تھیٹر میں پیش آیا۔ اداکارہ کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے تھیٹر کے دوران چہرے پر تھپڑ مارے۔ شور کرنے پر ملزم نے پستول نکال کر زمین پر فائر کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں اسے جلد گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Check Also

معروف ماڈل نے ہانیہ عامر کے قریبی دوست عمر مختار کو بے نقاب کردیا

پاکستانی ماڈل ماہ نور رحیم نے اداکارہ ہانیہ عامر کے قریبی دوست اور پروڈیوسر عمر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *