کراچی:اوورسیز ایمپلائمنٹ کے نام پرفراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے اوورسیز ایمپلائمنٹ کے نام پر فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم رئیس احمد علوی ولد اعجاز احمد نے شہری کو متحدہ عرب امارات میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر 7 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیا لیے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ ایمیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعہ 22(b) کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق دورانِ تفتیش یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم بطور اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر (OEP) رجسٹرڈ نہیں تھا۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ تفتیش کے دوران بینکنگ ریکارڈ اور دیگر دستاویزی شواہد بھی حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Check Also

لانگ مارچ اور کنٹینر ضبط ہونے کا خوف،ڈرائیورز کہیں جانے سے انکاری، کراچی پورٹ پر کارگو جمع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *