جوئے کی تشہیر کا کیس: عدالت نے ڈکی بھائی کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی

مسلسل جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے خلاف پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی درخواست پر لاہور کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

عدالت نے ڈکی بھائی کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی جوا کھیلنے والی ایپ کی تشہیر کرنے کے الزام میں 17 اگست سے گرفتار ہیں۔

نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے ریاست کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ان کے جسمانی ریمانڈ میں یہ چھٹی بار توسیع کی گئی ہے۔

Check Also

اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 28 ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ و منشیات برآمد

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *