اداکارہ صبا فیصل کا کورونا تشخیص سے متعلق انکشاف

پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ صبا فیصل نے پہلی بار اپنی کورونا تشخیص اور اس دوران پیش آنے والی مشکلات کا انکشاف کردیا.

صبا فیصل نے ایک مارننگ شو میں پہلی بار اپنی کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور اس دوران درپیش چیلنجز پر کھل کر بات کی ہے۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ “آپ نے اپنی زندگی میں خود کو سب سے زیادہ طاقتور کب محسوس کیا؟” جس کے جواب میں صبا فیصل نے بتایا کہ کورونا کے دنوں میں انہیں اپنی اصل قوت کا اندازہ ہوا۔

صبا فیصل نے انکشاف کیا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا تھیں تاہم اگر ان کی بیماری کی خبر سوشل میڈیا پر آ جاتی تو غلط اور سنسنی خیز افواہیں گردش کرنے لگتیں اس لئے انہوں نے اس مہلک وبا سے متعلق خبر کو خفیہ رکھا۔انہوں نے بتایا کہ ان کے آکسیجن لیولز بہت کم ہو گئے تھے اور وہ سخت جسمانی کمزوری کا شکار تھیں، لیکن ان کے بیٹوں کی موجودگی اور جذباتی سپورٹ نے انہیں ہمت دی۔

صبا فیصل نے بتایا کہ ان کے بیٹے ان کے ساتھ ہی کمرے میں سوتے تھے اور انہوں نے انہیں ایک لمحے کے لیے بھی اکیلا نہیں چھوڑا اور ان کے بچوں یہی محبت اور ساتھ ان کے لیے زندگی کی طرف واپسی کا سبب بنی اور وہ وبا سے نمٹنے میں کامیاب ہوئیں۔

Check Also

میمونہ قدوس کا کیرئیر کے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف

اداکارہ میمونہ قدوس نے اپنے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف کردیا۔ اداکارہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *