افغانستان کو دھچکا، اہم کھلاڑی ایشیا کپ سے باہر

افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق انجری ٹھیک نہ ہونے کے باعث دبئی میں جاری ایشیا کپ سے باہر ہوگئے۔ ان کی جگہ عبداللہ احمدزئی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

کرک انفو کے مطابق نوین الحق کو یو اے ای میں کھیلی گئی سہ فریقی سریز نہ کھیلنے کے باوجود ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ نوین کندھے کی انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور میڈیکل ٹیم نے ان کو فٹ قرار نہیں دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ نوین کے مکمل طور پر فٹ ہونے تک ان کا علاج اور ری ہیبلیٹیشن کا عمل جاری رہے گا۔

عبداللہ احمدزئی (جو ایشیا کپ کے لیے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں تھے) ایونٹ سے قبل یو اے ای میں کھیلی گئی سہ فریقی سیریز میں افغان اسکواڈ کا حصہ تھے جہاں انہوں نے یو اے ای کے خلاف اکلوتا میچ کھیلا اور تین اوورز میں 31 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کی۔ مجموعی طور پر وہ 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 15 وکٹیں لے چکے ہیں۔

Check Also

پی سی بی اسکول کرکٹ: ابراہیم علی بھائی اور بیکن ہاوس اسکول کی شاندار فتوحات

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ (کراچی ریجن) کے تحت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *