ٹی20 ایشیاء کپ: افغانستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی20 ایشیاء کپ کے 11ویں میچ میں افغانستان نے  سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظبی میں گروپ بی کا سب سے اہم مقابلہ آج افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے لیے ’’مارو یا  مرجاؤ‘‘ جیسی صورتحال ہے۔

افغانستان کے پہلے بیٹنگ کے فیصلے کے بعد سری لنکا کو نئی پچ پر بولنگ کی آزمائش سے گزرنا ہوگا۔

پاکستان نے گزشتہ روز گروپ اے میں یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دیکر سپر فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 146 رنز بنائے، جواب میں یو اے ای کی ٹیم 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

شاہین شاہ آفریدی نے 14 گیندوں پر 29 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کے ساتھ دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔

Check Also

اسرائیل کیلیے جاسوسی کے الزام میں ایران میں ایک اور شخص کو پھانسی

ایران کی سپریم کورٹ کے حکم پر ایک شخص کو موساد کے لیے جاسوسی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *