پاکستان سے جب گیا تھا تو میں فٹ تھا،ارشد ندیم

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد جاپان سے وطن واپس پہنچ گئے۔

ارشد ندیم نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سے جب گیا تھا تو میں فٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں جتنی کوشش کرسکتا تھا اتنی کی، انجری اسپورٹس کا حصہ ہے، محنت کرتا رہوں گا۔

ارشد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ میں نے انجری کے باوجود 85 میٹر تھرو کی یہ چھوٹی بات نہیں۔

اس موقع پر ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ نے بتایا کہ انجری کے باوجود ارشد نے اچھی تھرو کی۔

واضح رہے کہ چاپان کے شہر ٹوکیو میں کھیلے گئے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 82.27 کی تھرو کی، دوسری باری میں فاؤل ہوا اور تیسری 82.75 میٹر کی تھرو کی۔

ارشد ندیم کا پہلے راؤنڈ میں 3 تھرو کے بعد دسواں نمبر تھا۔

Check Also

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا گھناؤنا منصوبہ سامنے آگیا

تل ابیب/غزہ: عرب اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *