شراب برآمدگی کیس؛ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

سینیئر سول جج مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ کے پی کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔

علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

Check Also

معاذ صداقت کے ’نولُک سکس‘ کا چرچہ، ویڈیو وائرل

پاکستان کے نوجوان بلے باز معاذ صداقت نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *